راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور (بیورو رپورٹ+ کورٹ رپورٹر) سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سمیت 14 ملزموںپر فرد جرم عائد کردی، عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور پیش ہوئے تو جج نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے، سماعت میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز سمیت دیگر درجنوں ملزمان بھی پیش ہوئے،عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت 14 ملزموںپر فرد جرم عائد کی اور کیس کی مزید سماعت کو 21 دسمبر تک ملتوی کردیا،ملزمان نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کیا، عدالت کی جانب سے شاہ محمود قریشی، شہریار آفریدی، کرنل شبیر اعوان، لطاسب ستی، عمر تنویر بٹ، شبلی فراز، کنوزل شوزب پر فرد جرم عائد کی گئی ہے،اس کے علاوہ تیمور مسعود، سعد علی خان، سکندر زیب، زوہیب آفریدی، فہد مسعود، راجہ ناصر محفوظ پر فرد جرم عائد کی، اب تک جی ایچ کیو حملہ کیس میں 113 ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے،وزیراعلی کے پی کے، شہریار آفریدی اور کنول شوزب نے 265 ڈی کی درخواستیں دائر کردی جن کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آج سماعت کیلئے مقرر کرلیا،وزیراعلیٰ کے پی کے نے وکیل غلام حسنین سنبل کو 12 پلیڈر مقرر کردیا اور وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے پر جج کا شکریہ بھی ادا کیا،دریں اثناءگوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی ہنگامہ آرائی کیس میں عمر ایوب اور زرتاج گل کی عبوری ضمانتوں میں 17 جنوری تک توسیع کر دی،اے ٹی سی گوجرانوالہ میں 9 مئی ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور جلاو¿ گھیراو¿ مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماو¿ں کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، زرتاج گل عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ عمر ایوب آج پیش نہ ہو سکے،عدالت نے 17 جنوری تک سماعت ملتوی کر دی،مزید برآں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی 2024 کو جناح ہاو¿س میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی کے 8کارکنوں کو اشتہاری قرار دے دیا،انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے لاہور کے تھانہ سرور روڑ کی پولیس کی درخواست پر مقدمے کی ساعت کی، لاہور پولیس نے بتایا ملزمان کے اشتہارات شائع کیے گئے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے،عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم طیب مجید، انعام الحق، احمد، عبداللہ، وسیم، حمزہ، امیر گل اور طلال کو اشتہاری قرار دیا،اے ٹی سی عدالت نے پی ٹی آئی کارکنوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دئیے۔
جی ایچ کیو حملہ کیس: قریشی، گنڈاپور سمیت 14 ملزموں پر فرد جرم
















