مسلم لیگ (ن) خاندان کا نام،پیپلزپارٹی کی پیدائش جنرل ایوب کی گود میں ہوئی :نعیم الرحمن

لاہور (اپنے نمائندے سے) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے یہاں جرنیلوں اور بیورکریسی کو سکھایا گیا ہے تم قوم کے حاکمہو، اسٹیبلشمنٹ کے لوگوں نے 90 فیصد عوام کو غلام بنایا ہوا ہے،طلبہ حقوق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نعیم الرحمن نے کہا پاکستان نظریے کی بنیاد پر وجود میں آیا تھا پورے برصغیر کو اس نظریے نے ایک کردیا تھا، اسلام ایک نظام کا نام ہے جس میں سب کے مساوی حقوق ہیں، انگریز سامراج میں جو بیوروکریٹ تیار ہوتا ہے اسکو سکھایا جاتا ہے کہ تم قوم کے خادم ہو، لیکن جو بیوروکریٹ یہاں تیار کیا جاتا تھا، اس کو سکھایا جاتا تھا کہ تم یہاں کے حاکم ہو، عوام خادم ہیں، انگریز تو چلا گیا لیکن ان کا مائنڈ سیٹ وہی ہے، پیپلز پارٹی کی پیدائش جنرل ایوب کی گود میں ہوئی ہے۔