لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا سے متاثرہ بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ نجی فلاحی ادارے (سندس فانڈیشن) کے اشتراک سے لگائے گئے بلڈ ڈونیشن کیمپ میں پولیس ملازمین نے خون کے عطیات دئیے۔ ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین اورڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا نے خون کا عطیہ دیا، اے آئی جی ویلفیئر عمارہ شیرازی سمیت سینئر افسران و ملازمین کی بڑی تعداد نے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کیلئے خون کا عطیہ دیا، معروف اداکار خالد عباس ڈارنے بلڈ ڈونیشن کیمپ خصوصی شرکت کی۔ پولیس کی طرف سے بلڈ ڈونیشن کے اقدام کو سراہا، بلڈ ڈونیشن کیمپ میں پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا سے متاثرہ بچوں اور ان کے والدین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ دریں اثناءڈاکٹر عثمان انور کی ذاتی کاوش پر وفاقی حکومت نے دوران سروس وفات پانے والے سینئر پولیس افسران کے اہلخانہ کو فنانشل گرانٹ کی فراہمی کیلئے این او سی جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ دوران سروس وفات پانے والے سینئر پولیس افسران کے اہلخانہ کیلئے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد پنجاب حکومت نے فنڈز جاری کر دئیے، گذشتہ کئی سالوں سے امدادی رقوم کے اجراءکا معاملہ التوا کا شکار تھا۔ علاوہ آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کو درپیش مسائل کے ازالے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں، آر پی اوز، ڈی پی اوز ماتحت سٹاف کی بہترین ویلفیئر کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں،ہیلتھ مسائل کا شکار ملازمین کی مدد کیلئے بطور خاص اقدامات کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور پولیس کے سب انسپکٹر خالق حسین کی پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے نائب قاصد فہیم عباس کے تبادلے کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف کی ہدایت کی۔ ریٹائرڈ کانسٹیبل ساجد بٹ کی درخواست پر ڈی آئی جی آئی ٹی کو ریلیف کے احکامات جاری کئے۔ 07 انسپکٹرز کی پروموشن درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو میرٹ کے مطابق ریلیف کی ہدایت کی۔ ٹریفک وارڈن ثاقب ندیم کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی جبکہ انسپکٹر کریم نواز کی پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
پولیس عوامی خدمت کے ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کیلئے بھی مصروف عمل ہے:آئی جی پنجاب
















