اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے اگر آپ نے سول نافرمانی کرنی ہے تو کرلیں، دھمکیوں سے کام نہیں چلتا،قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی بندوق تان رکھی ہے، گن پوائنٹ پر مذاکرات نہیں ہو سکتے، سول نافرمانی کی کال دیتے ہیں اور مذاکرات کا بھی کہتے ہیں، پہلے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرلیں پھر بات بھی کرلیں، مذاکرات کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے، تحریک انصاف سے مذاکرات کی باضابطہ شروعات نہیں ہوئی، چیزیں محبت اور پیار سے بڑھتی ہیں دھمکیوں سے نہیں، ہماری جنگ میں نقصان ملک اور عوام کا ہورہا ہے، پاراچنار واقعات کا بھی اسی جنگ سے تعلق ہے، سیاسی تلخیاں بڑھ گئیں تو مذاکرات کی کامیابی کی توقع نہ رکھیں،لیگی رہنما نے کہا شیر افضل مروت کی باتوں سے پہلی مرتبہ ٹھنڈی ہوا کا جھونکا آیا ہے، مجھے پتہ چلا ہے پاراچنار میں زمین کے ٹکڑے کا مسئلہ ہے، پاراچنار میں کشیدگی سے ایک نہیں درجنوں جانیں ضائع ہوئیں، پاراچنار میں آج بھی پوری طرح آگ نہیں بجھی، آئین کہتا ہے پاراچنار کا مسئلہ صوبائی حکومت کی ذمہ داری تھی،شیر افضل مروت نے کہا میری زبان آگ اگلتی ہے آپ کی طرف سے کون سے پھول برستے ہیں؟، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی نے مصنوعی ذہانت سے اسلام آباد کی سڑک کو خون میں لت پت دکھایا، پی ٹی آئی نے اموات کا جھوٹا بیانیہ بنایا، اگر یہ سچے ہیں تو ان کے اعداد و شمار کیوں مختلف ہیں، اگر ان کا بیانیہ سچ پر مبنی تھا تو پوری پارٹی ایک بات کرتی، ملتان میں قاسم باغ کے جلسے میں بھگدڑ مچنے سے پی ٹی آئی کے 8 سے 10 کارکن جاں بحق ہوئے، کیا یہ ان کے گھر تعزیت کےلئے گئے، کنٹینر سے روزانہ گالم گلوچ کی سیاست کی جاتی تھی،نواز شریف نے ملک میں ٹرین مارچ بھی کیا، بڑے جلسے بھی کئے لیکن کبھی کسی کو تو کر کے نہیں بلایا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی خان صاحب کہہ کر پکارتے تھے،وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءنے کہا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات تک سسٹم آگے نہیں چل سکتا، سیاسی استحکام سمیت اس کے سوا کوئی حل نہیں کہ سیاسی لوگ بیٹھ کر جمہوری انداز میں مسائل حل کریں،شیر افضل مروت نے جو بات کی اس بات پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہایہ ٹھنڈی ہوا کا جھونکا محسوس ہوا ہے، یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے،ہر مسئلے پر بات کی جاسکتی ہے۔
نہیں ہوسکتا حملہ کریں، سول نافرمانی کی تحریک چلائیں اور مذاکرات بھی ہوں: وفاقی وزرا
















