لاہور:(کورٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پی ٹی آئی مخالف تقاریر پر پابندی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ،پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری نے وکیل خرم لطیف کھوسہ کی وساطت سے دائر درخواست میں چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا۔
درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیاوزیر اعلیٰ پنجاب، بانی چیئرمین اور پارٹی کےخلاف نفرت انگیز تقاریر کرتی ہیں، وزیر اعلیٰ کی تقاریر پارٹی کارکنوں میں اشتعال کا سبب بنتی ہیں،استدعا ہے عدالت چیئرمین پیمرا کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی نفرت انگیز تقاریر پر پابندی کا حکم دے۔
مریم نواز کی پی ٹی آئی مخالف تقاریر پر پابندی کیلئے درخواست دائر



















