مدارس بل ایکٹ بننے سے عالمی پابندیاں لگ سکتی ہیں، صدر مملکت

اسلام آباد: (بیورو رپورٹ) مدارس بل ایکٹ بننے سے ایف اے ٹی ایف سمیت دیگر عالمی پابندیاں لگ سکتی ہیں، صدر مملکت کے اعتراضات سامنے آگئے۔

آصف زرداری نے سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ پر 8 اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ بل کے قانون بننے سے مدارس اگر سوسائٹیز ایکٹ کے تحت رجسٹر ہوں گے تو ایف اے ٹی ایف، جی ایس پی سمیت دیگر پابندیوں کا خدشہ ہے، مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹیز ایکٹ کے ذریعے شروع کی گئی تو قانون کی گرفت کم ہوسکتی ہے پھر قانون کم من مانی زیادہ ہوگی۔

اعتراض میں کہا گیا سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ 1860 میں دینی تعلیم شامل نہیں، سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ 1860 میں فائن آرٹ تعلیم شامل ہے جس میں ڈانس، آرٹ کلاسز شامل ہیںاگر سوسائٹی رجسٹریشن میں دینی تعلیم و فائن آرٹ رکھتے ہیں تو تنازع ہوگا، مختلف نکتہ نظر رکھنے والوں کا تنازع ہوسکتا ہے۔

صدر مملکت نے اراکین اسمبلی کو تجویز دیتے ہوئے کہابل بنانے کےلئے عالمی سطح کے معاملات کو مد نظر رکھا جائے، مجوزہ بل منظور ہونے سے عالمی سطح پر پابندیوں کا خدشہ ہے، آصف زرداری نے مدرسہ ایجوکیشن بورڈ آرڈیننس 2001 اور اسلام آباد کیپٹیل ٹیریٹوری ٹرسٹ ایکٹ 2020 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا دونوں ایکٹس کی موجودگی میں نئی قانون سازی ممکن نہیں ہو سکتی،سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 اسلام آباد کی حدود میں نافذ العمل ہے، نئی ترامیم کا اطلاق محض اسلام آباد میں ہونے کی کوئی شق بل میں شامل نہیں

آصف زرداری نے کہامدارس کو بحیثیت سوسائٹی رجسٹر کرانے سے تعلیم کے علاوہ استعمال بھی کیا جا سکتا ہے، نئے بل کی مختلف شقوں میں مدرسے کی تعریف میں تضاد موجودہے، سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 کے ابتدائیہ میں مدرسے کا ذکر موجود نہیں، نئے بل میں مدرسہ تعلیم کی شمولیت سے 1860 کے ایکٹ کے ابتدائیہ کےساتھ تضاد پیدا ہو گا، قانون کے تحت مدرسوں کی رجسٹریشن سے فرقہ واریت کے پھیلاو¿ کا خدشہ ہے، ایک ہی سوسائٹی میں بہت سے مدرسوں کی تعمیر سے امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا اندیشہ ہو گا،سوسائٹی میں مدرسوں کی رجسٹریشن سے مفادات کا ٹکراو ہو گا ایسے مفادات کے ٹکراو سے عالمی تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا، بل کی منظوری سے ایف اے ٹی ایف و دیگر عالمی ادارے پاکستان کے بارے اپنی آرا اور ریٹنگز میں تبدیلی لا سکتے ہیں،ادھر ذرائع کے مطابق صدر کے اعتراضات پر حکومت نے غور شروع کردیا اور بل پر درمیانی راستہ نکالنے کی کوششیں جاری ہےں۔