مدارس بل منظور ہوچکا، 10 دن بعد اعتراض غیرآئینی، حکومت نے بات نہ سنی تو سڑکوں پر آئیں گے: فضل الرحمن

ڈی آئی خان (بیورو رپورٹ) جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمن نے کہا ہے ایوان صدر نے ڈیڑھ ماہ بعد مدارس بل پر اعتراض عائد کیا جبکہ10 دن اعتراض نہ ہو تو وہ ایکٹ بن جاتا ہے،ہمارا دعویٰ ہے بل قانوناً منظور ہوچکا ہے حکومت گزٹ نوٹی فکیشن جاری کیوں نہیں کررہی؟، پریس کانفرنس کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا آصف زرداری اور بلاول سے گھنٹوں ملاقاتیں ہوئیں، شہباز شریف کی موجودگی میں مدارس بل پر اتفاق رائے ہوا، وزارت قانون نے بل کا ڈرافٹ تیار کیا اور ہم نے اسے قبول کیا اس کی تیاری میں ن لیگ اور پی پی شامل تھے ، اب بل پر آصف زرداری کے اعتراض کا اب کیا جواز ہے؟، ان سب کچھ ہونے میں ریاستی ادارے موجود تھے تمام مراحل میں وہ شریک تھے ایک ایک لفظ بل کا علم میں تھا، اب اسے متنازع کیوں بنایا جارہا ہے، وفاق المدارس اور اتحاد مدارس دینیہ کےساتھ تنازع کیوں اٹھایا جارہا ہے ہمارا تو جھگڑا ہی نہیں، جنہوں نےڈرافٹ تیار کیا ان کے کہنے پر آکر وہ شور کررہے ہیں اور وزارت تعلیم سے وابستہ ہوجائیں یا سوسائٹی ایکٹ سے، یہ نیا سوال اٹھادیا انہوں نے،سربراہ جے یو آئی نے کہا الیکشن سے قبل ڈرافٹ حکومت نے تیار کیا تھا اور اس میں ہم نے رعایت دی تھی کہ مدرسہ چاہے سوسائٹی ایکٹ سے وابستہ ہوجائے یا وزارت تعلیم سے حالانکہ اس پر ہمیں تحفظات ہیں کہ مدارس کی نئی تنظیمیں کیوں بنائی گئیں؟ کیا مدارس کی ان تنظیموں کو تقسیم کرنے میں اداروں کا ہاتھ نہیں تھا؟ علمائے کرام سے گزارش ہے جن لوگوں نے آپ کو بلایا اور اکسایا اور آپ نے ان کے اشاروں پر ایک محاذ کھولا یہی لوگ تو اس کے ذمے دار ہیں، آپ کس کے ساتھ لڑ رہے ہیں؟ نہ ہمارا علما سے کوئی جھگڑا ہے اور نہ ہم آپ کےخلاف فریق ہیں،مدارس بل کا ڈرافٹ خود حکومت نے بنایا تھا جسے تحفظات کے باوجود قبول کیا، آپ کیوں ہم سے الگ ہوئے؟ آپ نے مدارس کی تنظیموں کو کیوں توڑا؟ آپ الگ سے ایک اور بورڈ میں کیوں چلے گئے؟ ہم ایک قانون کے ساتھ وابستگی چاہتے ہیں جس میں بے شمار رفاہی تنظیمیں، این جی او، تعلیمی ادارے 1860 کے تحت آج تک اسی ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہوتے جارہے ہیں، صرف دینی مدارس کےلئے سوال کیوں پیدا کیا جارہا ہے؟، ہمیں معاہدے کی اہمیت سے انکار نہیں مگر معاہدہ ایکٹ کا مقابلہ نہیں کرسکتا، آج آپ ایکٹ میں ترمیم لائے ہیں جسے ہم نے قبول کیا جبکہ معاہدے کو آپ نے توڑا جس میں لکھا تھا جن مدارس کی رجسٹریش ہوچکی ہے وہ برقرار رکھی جائے گی مزید جو مدارس رجسٹرڈ ہونا چاہیں گے حکومت تعاون کرے گی، انکے بینک اکاو¿ٹس کھولے جائیں گے، جو بیرون ملک طلبہ ہیں انہیں یہاں کا نو برس کا ویزا دیا جائے گا، مگر کسی ایک کا بھی بینک اکاو¿نٹ نہیں کھلا نہ کسی طالب علم کو ویزا ملا، تینوں شقوں کی خلاف ورزی کی گئی،فضل الرحمن نے کہا ہم نے کوئی غلطی نہیں کی ذمہ دار ایوان صدر ہے، صدر مملکت کسی منظور شدہ بل پر دو بار اعتراض بھیج سکتا ہے، کسی بھی پر اگر صدر دس دن تک اعتراض نہ بھیجے تو وہ ایکٹ بن جاتا ہے جبکہ صدر نے ڈیڑھ ماہ بعد اعتراضات لگائے،ہمارا دعویٰ ہے کہ ایکٹ بن چکا ہے، صدر نے ایک اعتراض بھیج دیا ہے جسے دور کیا گیا اور اب دوسرا اعتراض ڈیڑھ ماہ بعد لگانے سے قبل ہی وہ ایکٹ بن چکا ہے کیوں کہ انہوں نے آئینی مدت کے اندر دستخط نہیں کیے، قبل ازیں سابق صدر عارف علوی کے دور میں ایسا ہوا تھا تو حکومت نے 10دن گزرتے ہی گزٹ نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا اور اب حکومت اور وزارت قانون نے ایسا کیوں نہیں کیا؟ ریاستی ادارے اور حکمران اور ذمہ دار لوگ ملک کو کیوں بحرانوں کی جانب دھکیلتے ہیں؟ ہم قانونی کام چاہتے ہیں، بل بنایا بھی حکومت اور ریاستی اداروں نے اور علما کو بھڑکا بھی ہی لوگ رہے ہیں،سربراہ جے یو آئی نے اعلان کیا اگر ہمیں معاملے پر عدالت جانا پڑا تو عدالت سے رجوع کریں گے پہلے ہم چاہتے ہیں سترہ تاریخ کا مدارس دینیہ کا اجلاس دیکھ لیں اس کے بعد کوئی فیصلہ کریں،فضل الرحمن نے ایک سوال کے جواب میں کہاخیبر پختونخوا میں بھی فارم 47 کی حکومت ہے، اگر حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات ہو رہے ہیں تو اچھی بات ہے، فیض حمید کا کورٹ مارشل ہمارے دائرے سے باہر اور فوج کے اندر کا معاملہ ہے۔