روس پر انحصار کرنے والے ملک خطرے میں نظر آرہے ہیں : جرمن وزیردفاع

برلن (مشرق نیوز) جرمنی کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ روس پر انحصار کرنے والے ملکوں کو روس اس وقت تک مدد دیتا ہے جب تک روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ان کی ضرورت ہوتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کے وزیر دفاع نے کہا کہ شام میں ہونے والی حالیہ پیشرفت اور تبدیلی یہ ظاہر کرتی ہے کہ شام پر اعتماد کرنے والی مملکتوں کو روس اس وقت تک ہی مدد دیتا ہے جب تک وہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کیلئے کارآمد اور قابل استعمال رہتی ہیں۔ادھر اردن کا ایئر بیس الازرق جرمن فوجیوں کیلئے لاجسٹک کے مقاصد کیلئے کام آتا ہے۔