سلیکٹیو سینس آف جسٹس منصور علی شاہ کوزیب نہیں دیتا،خواجہ آصف

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے سلیکٹیو سینس آف جسٹس منصور علی شاہ کوزیب نہیں دیتا۔

خواجہ آصف نے سینئر جج سپریم کورٹ کے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہامحترم جسٹس منصور علی شاہ صاحب نے خط میں خدشے کا اظہار فرمایا انہیں خدشہ ہے خط کے مندرجات پرعمل نہ ہوا تو عوام کا عدلیہ سے اعتماد اٹھ جائےگا،محترم جج صاحب اعلیٰ عدلیہ کےساتھ عرصہ دراز سے وابستہ ہیں ،وابستگی کے دوران عدلیہ کےساتھ جو کچھ ہوا وہ عینی گواہ ہیں، ثاقب نثار، کھوسہ صاحب (آصف سعید کھوسہ)، اعجاز الاحسن اور مظاہر نقوی عدلیہ کا وقار پامال کرنے والے چند نام ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا بہت سے اور بھی صاحبان عدلیہ کے وقار کو پامال کرنے والے ہیں، محترم شاہ صاحب تب عوام کا اعتماد مجروح ہونے کا آپ کو خیال نہ آیا یا یہ شکایت کسی ذاتی وجہ سے ہے محترم شاہ صاحب؟،محترم شاہ صاحب آپ بہت بڑے مقام پہ فائز ہیں، میرے لیے آپ محترم ہیں،سلیکٹیو سینس آف جسٹس آپ کے مقام کو زیب نہیں دیتا۔