لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے گنڈا پور کو صوبے کے لوگوں کے مستقبل میں دلچسپی نہیں تو مستعفی ہوجائیں ویسے بھی ان کا کرسی پر بیٹھے رہنا پشتونوں کےلئے کوئی نیک شگون نہیں، تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا امن و امان کےلئے آل پارٹیز کانفرنس میں خیبرپختونخوا حکومت کا شرکت سے انکار شرمناک ہے جو جماعت 12 سال خیبرپختونخوا میں برسر اقتدار ہے اسے صوبے میں امن نہیں چاہیے،جب تمام تحریکیں اور تمام کارڈ پٹ گئے تو پشتون کارڈ کو لسانیت کے طور استعمال کیا جارہاہے، پشتونوں کے بچوں کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ اپنے ناپاک عزائم کےلئے استعمال کر رہے ہیں، کے پی میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک حد تک پہنچ گئی ، علی امین گنڈا پور کو صوبے میں قیام امن کےلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرنا چاہیے تھا،وزیراعلیٰ کے پاس اڈیالہ جیل کے قیدی کی کال پر اسلام آباد پر حملہ آور ہونے کےلئے وقت اور وسائل ہیں لیکن پشتون قوم کے بہتر مستقبل کےلئے وقت ہی نہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا آئے روز دہشتگردی کے واقعات ہو رہے ہیں، فوج، پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کے جوان وطن کے دفاع کےلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں، فتنہ پارٹی انہی سکیورٹی فورسز کےخلاف گھٹیا مہم چلانے میں مصروف ہے۔
دیر سے کھانے اور سونے والے افراد میں میٹابولک بیماریوں کا خطرہ
پشاور: متنی میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
مسلسل خراب پرفارمنس، صائم ایوب کا کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ
ایشوریا رائے کو سلمان خان سے بچانے کیلئے باڈی گارڈ رکھا گیا تھا، انکشاف
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس اور ایران کا سرکاری دورہ کریں گے
فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف احتجاج، ہزاروں افراد بدستور سڑکوں پر
نئے صوبوں پر ریفرنڈم ہی واحد حل ، معاملہ عوام کے حوالے کیا جائے: رانا ثناءاللہ
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
دسمبر اہم ، کراچی وفاق کو دینے کی تجویز آئی تو بھرپور حمایت کرینگے: مصطفی کمال
ایک سال کے دوران سرکاری قرضوں میں 6 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ
















