اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا امن و امان بحال کرنا تھا مگر آپ نے پورا اسلام آباد ہی بند کر دیا۔
24 نومبر کے پی ٹی آئی احتجاج کےخلاف تاجروں کی توہین عدالت درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق نے حکومت و انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ نے امن و امان بحال کرنا تھا مگر پورا اسلام آباد بند کر دیا، درخواست گزار نے کہا کاروبار کو چلنے دیں،میڈیا پر ہر جگہ کہا اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر پر اجازت نہیں دے رہے، عدالت نے کہا تھا شہریوں، تاجروں اور مظاہرین کے بنیادی حقوق کا خیال رکھیں،پی ٹی آئی سے بھی پوچھوں گا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کیوں کی گئی؟ پوچھوں گا حکومت سے لڑائی میں عام شہریوں کا کیا قصور تھا؟،پی ٹی آئی نے غلط کیا تو حکومت نے بھی تو غلط ہی کیا، درخواست گزار کا کیا قصور تھا؟ کاروبار کو کیوں بند کیا؟،سٹیٹ کونسل ملک عبد الرحمان نے کہا کچھ رپورٹس آگئیں کچھ آنا باقی ہیں۔
عدالت نے سٹیٹ کونسل پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کیا آپ پہلی بار عدالت میں پیش ہوئے ہیں ماہرانہ رائے وہاں دینی تھی، آپ نے اسلام آباد کو ایسے بند کیا تھا ججز سمیت میں بھی نہیں آسکا، میں اپنے ہی آرڈر کا خود ہی شکار ہو گیا ،جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کام نہ ہونے کے برابر تھا،عام عام آدمی کا کیا قصور ہے ،حکومت کے جھگڑے میں عوام کدھر جائیں گے؟،چیف جسٹس نے وزارت داخلہ کو تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔
احتجاج کیس،پی ٹی آئی کےساتھ حکومت نے بھی غلط کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ
















