نیکٹا ،صوبوں میں کوآرڈینیشن بہتر بنانے کیلئے نیشنل فیویژن سنٹر قائم


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا،نیکٹا اور صوبوں کے مابین کوآرڈینیشن بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا،موثر کوآرڈینیشن کےلئے نیشنل فیویژن سنٹر قائم کر دیا گیا۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا رواں برس اکتوبر تک 7984 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 206 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا،سوشل میڈیا پر کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی سرگرمیوں کی روک تھام کےلئے جامع اقدامات کا فیصلہ کیا گیا،پی ٹی اے کے تعاون سے دہشتگرد گروپوں کے اکاونٹ کو بلاک کیا جائے گا ،غیر قانونی سمز کی روک تھام کےلئے صوبے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائیں گے، آئندہ اجلاس میں پی ٹی اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام کو موثر میکنزم پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

محسن نقوی نے کہابلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات انتہائی افسوسناک و قابل مذمت ہیں، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے بلوچستان ،خیبرپختونخوا میں کاونٹر ٹیررزم فورس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کےلئے بھر پور تعاون کریں گے جبکہ پولیس ،فرنٹیئر کانسٹیبلری کو مضبوط کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہاامن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کےلئے سب نے ملکر کام کرنا ہے،استعداد کار بڑھانے کےساتھ تمام صوبوں کی پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرناہوگا،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ضروریات ترجیحی بنیادوں پر پوری کی جائیں گی،محسن نقوی نے کہانیکٹا دہشتگردی کےخلاف جنگ میں لیڈنگ کردار ادا کرےگا،اصلاحات کا آغاز کر دیا ،چینی شہریوں کی حفاظت کےلئے فول پروف سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد کیاجائے