سابق ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کےخلاف انکوائری

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کےخلاف مس کنڈکٹ پر انکوائری،چیئرمین نیب کی چارج شیٹ کوشہزاد سلیم نے چیلنج کردیا، عدالت نے نیب کوکارروائی سے روک دیا۔

سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ،سماعت جسٹس ارباب طاہر نے کی،شہزاد سلیم نے اپنے خلاف اپنے خلاف کارروائی کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے روکنے کی استدعا کی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کو سابق ڈی جی شہزاد سلیم کے خلاف کسی بھی تادیبی کاروائی سے روک دیا اور حکم دیا پٹیشن کے فیصلے تک نیب شہزاد سلیم کےخلاف کوئی تادیبی کارروائی نہ کرے۔