مشہد:(مشرق نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے، اسرائیل نے خطے کی سلامتی و سکیورٹی کو داو پر لگا دیا ، مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال پر شدید تشویش ہے۔
اقتصادی تعاون تنظیم کے وزارتی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاای سی او کے سیکرٹری جنرل نے تنظیم میں نئے عزم اور جذبے کی روح پھونک دی ،ای سی اومقاصد کے حصول کےلئے ابھی طویل سفرباقی ہے،اسرائیل کی جانب سے غزہ، لبنان اور شام میں مظالم کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
نائب وزیر اعظم نے کہا مشرق وسطیٰ کے لوگوں کو تشدد، جنگ سے پاک اور خوف سے آزاد زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ،ای سی او کو علاقائی ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے کےلئے اہم پلیٹ فارم کے طور پر دیکھتا ہے۔
دریں اثنا اسحاق ڈار نے ای سی او کی وزرا کونسل کے 28ویں اجلاس میں ای سی او کلین انرجی سینٹر کے چارٹر پر دستخط کیے، دستخط شدہ چارٹر توانائی شعبے میں ای سی او کا اہم اقدام ہے،چارٹر پائیدار توانائی کی منتقلی کےلئے علاقائی تعاون بڑھانے میں پل کا کردار ادا کرےگا۔
مزید برآںنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات کی ،خطے کی مجموعی صورتحال و عالمی پیشرفت پر تبادلہ خیال ،مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















