3دسمبر تک موصول ہونےوالی تمام حج درخواستیں کامیاب

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) 3 دسمبر تک موصول ہونےوالی تمام حج درخواستیں کامیاب،درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع کر دی گئی،وزارت مذہبی امور نے سپانسرشپ سکیم میں موصول ہونے والی تمام درخواستیں بھی کامیاب قرار دےدیں۔

چودھری سالک نے کہاکوٹے سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی ہوگی، سمندر پار پاکستانی 10 دسمبر تک سپانسرشپ کی رقم لازمی جمع کرا دیں،سپانسرشپ سکیم میں موصول درخواست گزاروں کو بلا قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائےگا،عازمین حج نئی ہدایات کےلئے پاک حج موبائل ایپ ضرور ڈاو¿ن لوڈ کر لیں۔