شہبازشریف کی حکومت ناجائز، وزارت عظمیٰ کے حقدار نہیں: اچکزئی

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) چیئرمین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے شہباز شریف کی حکومت ناجائز ہے، وہ وزارت عظمیٰ کے حقدار نہیں،کوئٹہ میں عبدالصمد خان اچکزئی کی برسی پر جلسے سے خطاب میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی حقیقی آزادی کی بات کی حمایت کرتے ہیں،جب تک ہر ادارہ اپنا کام کریگا تو پاکستان قائم رہے گا، جس جماعت نے حقیقی ووٹ لئے اسے حق ملنا چاہیے،محمود خان اچکزئی نے مزید کہا ہم ایسا پاکستان بنائیں گے جس میں تمام قوموں کو یکساں حقوق ملیں، اگر کسی نے احتجاج کیا، راستے بند کئے تو حکومت کو گوای مارنے کا حق نہیں، اگر ہمیں اسمبلی میں نہیں چھوڑا گیا تو یہ اسمبلی آپ کو مبارک ہو۔