فتنہ گروہ کی پسپائی سے عوام کو ریلیف کی فراہمی میں تیزی آئےگی،وزیراعظم

لاہور:( خبر نگار)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے فتنہ گروہ کی پسپائی سے عوام کو ریلیف کی فراہمی میں تیزی آئے گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے وائس چیئر پرسن اورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب اور چیف کوآرڈی نیٹر انٹرنیشنل افئیرز بیرسٹر امجد ملک سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

شہبازشریف نے کہااوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل ،فلاح و بہبود کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت مل کر اقدامات کریں گی،اوورسیز پاکستانیز دل کے انتہائی قریب ہیں ،اوورسیز وزارت، اوورسیز پاکستانی فاﺅنڈیشن اور اوورسیز کمیشن میں پہلی فرصت میں تعیناتیاں ثبوت ہیں ن لیگ کی حکومت کام کرنے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے،فتنہ گروہ کی پسپائی سے عوام کو ریلیف دینے کے معاملات میں مزید تیزی آئے گی۔

وائس چیئر پرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن بیرسٹر امجد ملک نے وزیر اعظم کو ملکی معیشت کیلئے دن رات محنت کرنے ،سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہااو پی ایف اور او پی سی پنجاب ملکر سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کریں گے۔