اسلام آباد:(بیورورپورٹ)139 پی ٹی آئی کارکن جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے سپرد، انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سنایا۔
عدالت نے کارکنوں کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، 139 ملزموں کےخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے،عدالت نے تھانہ سیکرٹریٹ کے دوسرے مقدمے میں گرفتار 17 کارکنوں کا بھی مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
139 پی ٹی آئی کارکن جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے سپرد
















