کوہاٹ:(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے سیاسی اختلافات اپنی جگہ وفاق امن کےلئے ایف سی پلاٹونز فراہم کرے۔
گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے سکیورٹی اہلکاروں کو ہدایت دی امن خراب کرنے والے کےساتھ دہشت گردوں والا سلوک کیا جائے،صوبائی حکومت کی درخواست پر فوج علاقے میں امن کےلئے تعینات ہے، فوج، پولیس اور انتظامیہ مل کر علاقے میں پائیدار امن کےلئے مربوط کوششیں کر رہے ہیں، علاقے میں قائم تمام مورچے بلا تفریق ختم کیے جائیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان سیاسی اختلافات اپنی جگہ، علاقے میں امن کےلئے وفاقی حکومت ایف سی کے پلاٹونز فراہم کرے۔
وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا گرینڈ جرگہ مکمل امن کے قیام تک علاقے میں رہے، صوبائی حکومت ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی، علاقے کا امن خراب کرنیوالوں کی مقامی کمیونٹی نشاندہی کرے،وزیر اعلی کے پی نے کہا فریقین کے درمیان نفرت کی فضا کو ختم کرنے کےلئے مقامی عمائدین اپنا کردار ادا کریں، علاقے میں لوگوں کے پاس موجود بھاری اسلحہ جمع کیا جائے جبکہ سرحدی علاقے کے لوگوں کے پاس موجود اسلحہ بھی امانتاً جمع کیا جائے،جو بھی ہتھیار اٹھائے گا وہ دہشت گرد کہلائے گا، دہشت گردوں کا انجام جہنم ہے، علاقے کے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کے لئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر جاری کئے جائیں، صوبائی حکومت بے گھر افراد کی باعزت واپسی یقینی بنائے گی۔
وزیراعظم نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا اجرا کر دیا
ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ، چین کے ساتھ اہم سرمایہ کاری منصوبہ شیئر
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ



















