فیلڈ یونٹس جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال یقینی بنائیں،جنرل ساحر شمشاد مرزا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بحریہ کے آپریشنل اثاثوں، آپریشنل سرفیس شپ اور سب میرین کا جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیول آپریشنل بیس اورماڑہ کا دورہ کیا،لاحق خطرات و صورتحال پر بریفنگ دی گئی، جنرل ساحر شمشاد نے بحری جہازوں ،آبدوزوں کا معائنہ ،جنگی تیاریوں کا جائزہ لیا،جوانوں سے ملاقات کی، جوانوں و بحری اثاثوں کی آپریشنل صلاحیتوں کو سراہا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہافیلڈ یونٹس مادر وطن کے دفاع کےلئے جدید ترین ہتھیاروں اور آلات کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنائیں۔