پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں فتنہ ، جتھوں کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں، وزیراعظم

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں فتنہ ، جتھوں کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاوفاق کےخلاف تیسری، چوتھی لشکرکشی ہے ایسے ناپاک عزائم کا 2014 سے پہلے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، ڈی چوک پر 126 دن پاکستان کی رسوائی اورمعاشی تباہی کی گئی اور دھرنے کے باعث چینی صدر کا دورہ بھی منسوخ ہوا

وزیراعظم نے کہابیلاروس کے صدر نے خندہ پیشانی اور حوصلے کے ساتھ دورہ مکمل کیااب موقع ہے آگے بڑھا جائے،احتجاج و دھرنوں سے معیشت کویومیہ 190 ارب کانقصان ہوتاہے، دنیا کے سامنے جو تماشہ لگایا گیا اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔