تمام غیرملکی سیاسی معاملات سے دور رہیں،پاکستان

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان نے واضح کیاہے کالعدم ٹی ٹی پی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے،تمام غیرملکی سیاسی معاملات سے دور رہیں،احتجاج کے دوران گرفتار افغان شہریوں کی تفصیلات وزارت داخلہ جاری کرے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا غیر ملکی شہریوں کی پاکستانی سیاسی احتجاجات میں شرکت مکمل غیر قانونی ہے،تمام غیر ملکیوں سے کہیں گے سیاسی معاملات سے دور رہیں،پاکستان لبنان میں جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم ،لبنانی خود مختاری کی حمایت کرتاہے،فلسطینی عوام کےساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں، عالمی برادری اسرائیل کونسل کشی پر جوابدہ ٹھہرائے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہاپاکستان فلسطین میں غیر مشروط جنگ بندی کامطالبہ کرتا ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 تا 3 دسمبر ایران کا دورے کریں گے، پاکستانیوں پر متحدہ عرب امارات کے سفر کی کوئی ممانعت نہیں،پاکستان متعدد مواقع پر کہہ چکا کالعدم ٹی ٹی پی کےساتھ مذاکرات ہزاروں متاثرہ خاندانوں کےخلاف ہےں، حکومت کے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، تمام ہمسائیوں کےساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں ایک ملک کےساتھ زیادہ بہتر تعلقات کا مطلب یہ نہیں دوسرے ممالک کےساتھ تعلقات خراب ہیں۔