پی ٹی آئی سے استعفے آنا شروع:سلمان اکرم راجہ،صاحبزادہ حامد رضا نے پارٹی عہدے چھوڑ دئیے

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پی ٹی آئی سے استعفے آنا شروع،سلمان اکرم راجہ،صاحبزادہ حامد رضا نے پارٹی عہدے چھوڑ دئیے،ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عہدے سے استعفیٰ دےدیا، سلمان اکرم راجہ نے مستعفی ہونے سے متعلق چیئرمین بیرسٹر گوہر کو آگاہ کر تے ہوئے کہا ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے پر مزید کام نہیں کر سکتا،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کر دیا ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ کے استعفیٰ کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی دیں گے، مزید برآں سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے بھی پی ٹی آئی کی سیاسی اور کور کمیٹی سے استعفیٰ دےدیا،ذرائع کے مطابق 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر پارٹی تنقید اور اختلافات کے باعث صاحبزادہ حامد رضا نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا،ذرائع نے مزید کہا صاحبزادہ حامد رضانے قومی اسمبلی سے بھی استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا ، صاحبزادہ حامد رضا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد قومی اسمبلی سے استعفیٰ پیش کریں گے۔