نیوجرسی، بریلینس فاﺅنڈیشن کی چھاتی کینسر بارے آگاہی ورکشاپ

نیوجرسی (بیورو رپورٹ) صحت سے متعلق آگاہی کیلئے کام کرنے والی غیر منافع بخش تنظیم بریلینس فاو¿نڈیشن انٹرنیشنل کے زیراہتمام گزشتہ دنوں نیو جرسی میں چھاتی کے کینسر سے آگاہی کیلئے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت منظور حسین نے کی جبکہ صحت کے ماہرین اور کمیونٹی رہنماو¿ں نے بھرپور تعاون فراہم کیا۔ ورکشاپ میں سالانہ میموگرام کے ذریعے بروقت تشخیص کی اہمیت پر زور دیا گیا۔تقریب کے اہم مقررین میں ڈاکٹر عامر زمان شامل تھے جنہوں نے چھاتی کے کینسر کی وجوہات، علامات اور خطرات پر روشنی ڈالی۔ اسکے علاوہ تنظیم کی سی ای او کلثوم بی کاظمی نے تعلیم اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ جنوبی ایشیائی خواتین کیلئے یہ تنظیم جو 2017ءسے فعال ہے، صحت سے متعلق ورکشاپس، ذہنی صحت کے وسائل اور گھریلو تشدد کے متاثرین کیلئے مدد فراہم کرتی ہے۔ورکشاپ میں چھاتی کے کینسر سے بچ جانے والی خواتین کے تجربات، طبی ماہرین کی معلومات اور غیر بیمہ شدہ خواتین کیلئے مفت علاج کے بارے میں یقین دہانی فراہم کی گئی۔ تقریب کا مقصد خواتین کو معلومات اور وسائل فراہم کرنا تھا تاکہ وہ چھاتی کے کینسر سے نمٹنے کیلئے صحتمند اقدامات اٹھا سکیں۔