اسلام آباد (مشرق نیوز) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے تحریک انصاف کے احتجاج اور سویلین پر طاقت کے استعمال کے معاملے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اس سے قبل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔
میڈیا رپورٹ مطابق صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ریاست علی آزاد کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈی چوک پر سویلین پر طاقت کا استعمال انسانی، سیاسی اور معاشرتی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں، طاقت کے استعمال میں ملوث حکام کے خلاف فی الفور کارروائی کی جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے اعلامیہ میں سپریم کورٹ سے واقعہ کا از خود نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے میں ملوث افراد مستعفی ہوجائیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا پی ٹی آئی احتجاج کے معاملے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ
















