بشریٰ گرفتار ہوں گی،پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے،فیصل واوڈا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاہے بشریٰ گرفتار ہوں گی،پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاجلد ہی پی ٹی آئی سے مخلص لوگوں کی پی ٹی آئی پاکستان بن جائےگی،پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہی، لیڈر شپ کی تیاری ہے عمران خان کو اندر رکھا جائے،پی ٹی آئی سے9مئی کرانا گدھ کا کام تھا،گدھ نے ہی بانی پی ٹی آئی کے ذریعے 190ملین پاونڈکھائے، بانی پی ٹی آئی کے اقتدار میں گدھ نے گوگی گینگ سے سارے کام کرائے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہاخاتون نے کہا ڈی چوک ہی جاوں گی پھر وہاں سے فرار ہوگئیں، سنگجانی میں جلسے کرنے پر راضی ہوجاتے تو عزت بھی رہ جاتی، بانی پی ٹی آئی کو بچانے کی کوشش کر رہا ہوں اور کروں گاتمام لیڈر شپ نے کہا خاتون نے ہمارے لیے مصیبت بنائی، علی امین گنڈاپور گرفتار نہیں ہوں گے لیکن بشریٰ گرفتار ہوں گی۔