گنڈاپور ایک ہی راستے سے 3 بار کیسے فرار ہوگیا؟،گورنر کے پی

پشاور:(بیورورپورٹ)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہاہے وفاق سے پوچھنا چاہیے آخر امین گنڈاپور ایک ہی راستے سے 3 بار فرار ہوگیا؟ کیسے ممکن ہے؟ کیا کوئی مک مکا ہے؟ وفاق کو صوبے کےساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنا چاہیے،کے پی حکومت کرم میں لگی آگ بجھانے کی بجائے وفاق میں آگ لگانے میں لگی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہادسمبر کے پہلے ہفتے گورنر ہاوس میں سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے،پی ٹی آئی چیئرمین کو چھڑانے کیلئے دوبارہ سے ڈرامہ کیا گیا، بشریٰ غریب کارکنوں کوبے یارودمدد گار چھوڑ کر خود بھاگ گئیں ،احتجاج کرنا ہر جماعت کا حق ہے اتنے کنٹینرز لگا کر اور سرکاری وسائل کا استعمال کرکے آخر کیا ملا؟ ہرپارٹی کو پرامن احتجاج کا حق ہونا چاہیے،بانی چیئرمین صرف ڈی چوک پر احتجاج یا جلوسوں سے رہا نہیں ہوسکتے۔