اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے سپہ سالار نے لشکر کشی سے نمٹنے کیلئے بھرپور تعاون فراہم کیا،سکیورٹی اداروں نے بہت اچھی حکمت عملی سے دھرنے کا خاتمہ کیا اور عوام کو سکون میسر ہوا،فسادی ترقی کے مستقل دشمن ہیں، مزید موقع نہیں دیا جائےگا،خطرناک روش نے سوچنے پر مجبور کر دیا ، ملکی خوشحالی یا پھر آئے روز دھرنوں کا سامنا کریں، باہمی مشاورت سے سخت فیصلے کرنا پڑیں گے،پہلی بار فوج کے سپہ سالار یک جان دو قالب ہیں اب فسادیوں کو پاکستان تباہ نہیں کرنے دیں گے، احتجاج کی وجہ سے ملک کو 190 ارب یومیہ نقصان ہو رہا ہے اگر 9 مئی کے مجرموں کو عدالتیں سزائیں دیتیں تو یہ دن نہیں دیکھنا پڑتا۔
شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میںملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا گیا،وزیرداخلہ محسن نقونی سمیت دیگر حکام نے پی ٹی آئی احتجاج کے بعد کی صورتحال پربریفنگ دی ،اجلاس میں ہونےوالے نقصان کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے سخت الفاظ میں کہا کوئی تحریک نہیں بلکہ ”تخریب کاری “ اور ”فتنہ“ ہے،سیاست میں تخریب کاری اور فتنے کی کوئی گنجائش نہیں،جتھہ بندی کا ہر صورت خاتمہ کرنا ہوگا،ایک شخص پاکستان قربان کرنے پر تلا ہے،ملک کو قربان کرنے والے ہاتھ توڑ دیں گے،اسلام آباد میں فساد برپا کیا گیا،دوست ممالک میں تشویش کی لہر دوڑی پاکستان کا دورہ کریں یا نہ کریں،اجتماعی بصیرت سے مقابلہ کیا،فوج نے سکیورٹی کا ذمہ اٹھایا۔
شہبازشریف نے کہا اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کی دھجیاں اڑائی گئیں، سنگجانی میں جلسے کی ہاں کر کے پھر انکار کر دیا گیا،ایک عام انسان بھی نہیں سوچ سکتا جس ملک نے عزت، روزگار، تعلیم اور ترقی کے مواقع دئیے وہی ملک کا دشمن بن جائے اور مخالفت کرے اب باہمی مشاورت سے سخت فیصلے کرنا پڑیں گے‘ معیشت کو بچانا ہے یا پھر دھرنوں کا سامنا کرنا ہے،اسلام آبادخاص طور اور ملک میں عمومی طور پر معیشت کوپہنچنے والا نقصان سامنے ہے،کئی روز سے دکانیں بند ، فیکٹریوں والے اور دیہاڑی دار مزدور پریشان تھے ،ایک وقت کی روٹی محال ہوگئی تھی،احتجاج کی وجہ سے ہسپتالوں میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جڑواں شہر میں بھی زندگی تقریبا ًمعطل ہوچکی تھی، ترقی و خوشحالی کے مستقل دشمنوں کی وجہ سے اوپر جاتا سٹاک ایکسچینج نیچے آیا۔
وزیراعظم نے کہاسرمایہ کار آزاد پرندے کی طرح ہوتا ہے جہاں سکون میسر اور شور شرابہ نہ ہو وہاں سرمایہ کاری کرتا ہے،احتجاج سے معیشت کو بہت نقصان پہنچا، خطرناک روش 2014 سے پہلے نہیں تھی،وقت آگیا ہے سخت فیصلے کریں کیونکہ وطن کی ترقی، خوشحالی کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے،فسادیوں ، پاکستان کے دشمنوں کو مزید موقع نہیں دیا جائے گا۔
شہبازشریف نے کہااگر ہر روز فسادی جنگ کا میدان لگائیں گے تو بحالی کی طرف جائیں یا پھر انتشاریوں کو روکنے کیلئے اپنی توانائیاں صرف کریں، قوم کو فیصلہ کرنا ہوگااحتجاج کی سیاست کو جاری رکھنا ہے یا پھر ملکی معیشت و بحالی کو دیکھنا ہے،شہباز شریف نے کہا 9 مئی کے ملزموں کو قرار واقعی سزائیں دی جاتیں تو یہ دن نہ دیکھ رہے ہوتے، اسلام آباد میں مظاہرین نے رینجرز جوانوں ،اسلام آباد پولیس کے اہلکار کو شہید کیا، فسادیوں کے پاس اسلحہ تھا،حملے کو ناکام بناکر فسادیوں کو پیچھے دھکیلنے پرپولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شاباش دیتا ہوں،خیبرپختونخوا دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے، پارا چنار، کرم میں حالات کشیدہ ہیں، خیبرپختونخوا حکومت کو چاہیے تھا اپنی تمام تر توجہ امن پر لگادیتی۔
وزیراعظم نے کہاپاکستان نعمت ہے اگر قدر نہیں کی تو شہدائے پاکستان، قائد اعظم کے نظرئیے سے روح گردانی ہوگی،غریب کیلئے زندگی تنگ ہوچکی وہ اپنے بچوں کو سکول بھیجنے کے قابل نہیں رہا،سپہ سالار نے فسادیوں سے نمٹنے کیلئے بھرپور تعاون فراہم کیا جس پر مشکور ہیں،فسادیوں کو تکلیف ہے پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے کیسے بچ گیا، عقل کے اندھوں اتحادی جماعتوں نے اپنا سب کچھ ملک کیلئے قربان کیا اب معیشت مستحکم اور اعشارئیے اوپر جارہے ہیں،بدترین مخالف بھی معاشی بحالی کا اعتراف کررہے ہیں، معیشت کا بہتر ہونا کسی معجزے سے کم نہیں، تاریخ میں پہلی مرتبہ فوج کے سپہ سالار یک جاں دو قالب کی طرح کام کررہے ہیں۔
شہبازشریف نے کہادل خون کے آنسو روتا ہے،ا لیکشن میں دھاندلی کا شور مچانے والے 2018 کی دھاندلی کا پہلے حساب دیں،2018 میں جب دھاندلی کے بعد حلف لینے اسمبلی گئے تو عمران خان نے مجھ سے ملاقات کے بعد انکوائری کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کرائی ،کمیٹی کی صرف ایک یا 2 میٹنگز ہوئیں،دھاندلی کے نام پر اسلام آباد پر چڑھائی کرتے ہیں مگر ن لیگ یا کسی اور جماعت نے ایسی روش نہیں اپنائی،کسی جماعت کے احتجاج میں گملا تک نہیں ٹوٹا، احتجاج کی وجہ سے 190 ارب کا یومیہ نقصان پہنچ رہا ہے،چند دن پہلے دوست ملک کو پہنچائی گئی تکلیف سے بڑی دشمنی نہیں ہوسکتی،دوست ملک کےخلاف زہرآلود بیان دینا ملک دشمنی ہے، حالات کا جائزہ لے کر فیصلہ کرنا ہوگا۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















