لاہور (حافظ کاشف سندھو سے)لاہور شہر میں بدترین ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا۔شہر میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ ہوسکا ، شہری ٹریفک سہولیات سے محروم اور بے چالانوں کی وجہ سے دہری ازیت میں مبتلا زندگی بسر کرنے لگے ،شہر میں ٹریفک کے مسائل میں بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سکول و کالج کی چھٹی کے اوقات میں ٹریفک جام رہنا روزانہ کا معمول بن گیا جس سے والدین سمیت طلبا و طلبات کو انتہا مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فیروز پور روڈ سمیت شہرکے تجارتی و کاروباری مراکز کے قریب سڑکوں پر ٹریفک جام معمول بن گیا ، ایمبولینس سمیت مسافر گاڑیوں کوآمد ورفت میں دشواری کا سامنا ،شہری و سماجی حلقوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل اور پارکنگ مافیا کے خاتمے کیلئے ہر نئے تعینات ہونے والے سی ٹی او کی جانب سے اعلانات کئے جاتے ہیں جو کہ کاغزی کاروائیوں تک محدود رہتے ہیں، اسی وجہ سے ٹریفک کے مسائل ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے ۔ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ کرائے جانے اور ساری توجہ بیجا چالان،بہ لب سڑک گپیں ہانکنے ،موبائل فون کے استعمال ، شہریوں سے بدتمیزی کرنے اورنوعمر بچوں پہ ایف آئی آر دینے پر ہے ۔سیاسی اثر و سوخ پر غیر قانونی پارکنگ ایریاز اور شہر میں تجاوزات کی بھرمار کے باعث ٹریفک قوانین کی دھجیاں بکھرنا عام سی بات ہو گئی ہے، شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کو کنٹرول کرنے کیلئے تقریبا تمام ہی سی ٹی او کی جانب سے بلند و بانگ دعوے کیے جاتے رہے لیکن ٹریفک کے مسائل میں کسی قسم کی بہتری نہ آسکی شاہ عالمی ،موچی دروازہ ،مینار پاکستان، ،یتم خانہ،بند روڈ ،فیروز پورروڈ سمیت داتا دربار کے قریب اور شہر کے مصروف ترین کاروباری و تجارتی سرکلر روڈ سمیت دیگر علاقوں میں ٹریفک جام رہنا روزانہ کا معمول ہے جس کی وجہ سے مسافر گاڑیوں ، طلبا و طلبات سمیت پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات اٹھانی پڑتی ہیں ، بے ہنگم ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل اور بااثر پارکنگ سٹینڈ مافیا کے آگے موجودہ سی ٹی او عمارہ اطہر بھی بے بس دکھائی دیتی ہیں۔ سماجی حلقوں و شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ، سی ٹی او عمارہ اطہر و دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر شہر میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرانے سمیت ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والے غیر قانونی پارکنگ ایریاز اور تجاوزات ختم کر کے ٹریفک کے مسائل سے نجات دلانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔
شہر میں بدترین ٹریفک جام معمول، سی ٹی او کی ترجیح صرف چالان
















