جیل میں بیٹھا شخص عوام کی زندگی اجیرن کررہا ہے: شرجیل میمن

کراچی (بیورو رپورٹ) سندھ حکومت نے نوجوانوں کےلئے ای ٹیکسی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا،وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا جیل میں بیٹھا شخص عوام کی زندگی اجیرن کر رہا ہے، ان کا ایجنڈا ون پوائنٹ ہے کہ انہیں جیل سے نکالا جائے، کے پی حکومت سرکاری وسائل احتجاج کےلئے استعمال کر رہی ہے،لوگوں کو انتشار اور گالم گلوچ کی سیاست نہیں چاہیے ،پی ٹی آئی والے عمران خان کی رہائی کے بجائے عوام کی بہتری کےلئے نکلیں تو عوام ساتھ دینگے،پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا اس وقت ملک میں افراتفری اور انتشار پیدا کرنی کی کوشش ہو رہی ہے، تمام وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو عوام کی امیدوں پر پورا اترنا ہے، عوام اس لیے ووٹ دیتے ہیں کہ ان کے مسائل حل ہوں، سندھ حکومت نے جو وعدے کیے ان کو پورا کرنا ہے،عمران خان کے کہنے پر بشریٰ سیاسی بن گئی ہیں،سنا ہے کارکن انہیں قبول نہیں کررہے،شرجیل میمن نے سندھ کے نوجوانوں کےلئے ای ٹیکسی سروس شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا روزگارکےلئے کچھ پیسے بینک اور کچھ پیسے سندھ حکومت دے گی، نوجوان کچھ پیسے دے کر ٹیکسی کا مالک بن جائے گا۔