راولپنڈی:(بیورورپورٹ)شیخ رشید کو ریلیف،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف زرداری کےخلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں بری کر دیا،جوڈیشل مجسٹریٹ یاسرمحمود نے درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاحکمران جماعتوں کا کوئی پرسان حال نہیں، نفرت کا نشان بن گئیں،حکمرانوں سے کام لے لیا گیااب گولی اندر اور چوہا جالندھر ہوگیا ،ہو سکتا ہے قومی حکومت بھی وجود میں آجائے،بھارت اگر چیمپئنز ٹرافی میں شرکت نہیں کررہا تو نہ کرے لعنت بھیجو۔
شیخ رشید کو ریلیف،صدر زرداری قتل سازش کیس سے بری



















