لاہور:(سپورٹس رپورٹر،ایم این پی)پی سی بی نے تمام بورڈز کو پیغام پہنچادیا، پاکستان کے سخت موقف سے آئی سی سی مشکل میں پھنس گیا۔
ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کےلئے بھارت کے آنے سے انکار پرپاکستانی حکام ہائبرڈ ماڈل قبول نہ کرنے کے موقف پر سختی سے قائم ہیں،پاکستان نے رابطے کر کے تمام بورڈز کو اپناواضح پیغام دےدیا،پاکستان کے سخت موقف نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی پریشانیوں میں بھی اضافہ کردیا ،مالی معاملات میں نقصان اندیشے کی وجہ سے آئی سی سی بحرانی صورتحال سے دوچار ہے اور حالیہ ڈیڈ لاک کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا جاسکا ۔
رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے 100 ڈیز ٹو گو کے موقع پر چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کرنے کا پروگرام بنایا،ایونٹ سے 90 روز پہلے ہر صورت میں شیڈول کا اعلان کرنا ہے، 20 نومبر تک اعلان نہ کرنے کی صورت میں آئی سی سی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق کمرشل پارٹنرز کو ایونٹ سے قبل کم از کم اتنا وقت درکار ہوتا اور شیڈول کے مطابق اپنی مارکیٹنگ کرنا ہوتی ہے، آئی سی سی کےلئے پاکستان ،بھارت کے بغیر ٹورنامنٹ کرانا ممکن نہیں ایسا کیا گیا تو شدید مالی نقصان ہو گا ،ایونٹ شفٹ کیا گیا تو پاکستان قانونی چارہ جوئی کا حق استعمال کرے گا،کرکٹ ٹیم کی عدم شرکت پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) کی مشاورت کے بعد پی سی بی کو ردعمل دے گا،آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرلیا،ذرائع کے مطابق پی سی بی کی ای میل کا آئی سی سی کی جانب سے فوری جواب ملنا ممکن نہیں، جواب تیار کرنے میں کچھ دن لگیں گے،بھارتی بورڈ تمام قانونی پہلووں کو سامنے رکھتے ہوئے اپنا تحریری مو¿قف دے گا جس کی روشنی میں آئی سی سی پاکستان کرکٹ بورڈ کو جوابی ای میل کرے گا، آئی سی سی حکام پاکستان بھارت معاملے پر دوسرے ممالک سے بھی مشاورت کررہے ہیں تاکہ مسئلے کا کوئی پائیدار حل ڈھونڈا جاسکے۔
پاکستان کے سخت موقف سے آئی سی سی مشکل میں پھنس گیا


















