اسلام آباد: (بیورورپورٹ) سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بنچز کے قیام کےلئے جوڈیشل کمیشن کا دوسرا اجلاس طلب کر لیا گیا۔
اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جمعہ کو سپریم کورٹ میں ہوگا،جسٹس منصورعلی شاہ، منیب اختر، امین الدین خان، جمال مندوخیل ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، نمائندہ پاکستان بار کونسل اختر حسین، عمر ایوب، شبلی فراز، سینئر قانون دان فاروق ایچ نائیک، شیخ آفتاب احمد ،روشن خورشید بروچہ،صوبائی وزیر قانون ضیا الحسن لنجار بھی شریک ہوں گے، سندھ بار کونسل کے ممبر کو بھی مدعو کرلیا گیا۔
سندھ میں آئینی بنچز کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
















