صہیونیت کی تبلیغ و علامت کی نمائش پر 3 سال قید ،40 ہزار جرمانہ ،بل منظور

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)صہیونیت کی تبلیغ و علامت کی نمائش پر 3 سال قید ،40 ہزار جرمانہ ہو گا،سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے بل کی منظوری دےدی،ن لیگی سینیٹر افنان نے کرمنل لا ترمیمی بل پیش کیا ،وزارت داخلہ کی جانب سے مخالفت نہیں کی گئی۔

پاس کیے گئے بل کے متن میں کہا گیادانستہ صیہونیت کی تبلیغ سے معاشرے میں نفرت پیدا کرنے پر 3 سال قید ،40 ہزار جرمانہ ہوگا ،دانستہ صیہونی علامات کی نمائش سے نفرت و بدامنی پیدا کرنے پر 2سال قید اور 30 ہزارجرمانہ ہوگا،بل کے مطابق صیہونیت کی تبلیغ ونشان کی نمائش پر وارنٹ کے بغیرگرفتاری نہیں ہوگی اورجرم قابل ضمانت ہوگا۔

بل کے اغراض ومقاصد میں لکھا گیا صیہونیت نسلی و مذہبی تحریک کے طورپرشروع ہوئی جو بعد میں میں سیاسی تحریک میں تبدیل ہوگئی ،مقصد یہودیوں کو اکٹھا کرکے اسرائیل میں وطن دینا تھا،صیہونی مقاصد کے حصول کےلئے انتہاپسند طریقے و وسائل اختیارکرتا ہے جبکہ پاکستان نے ہمیشہ مذہبی ہم آہنگی و مختلف مذاہب وعقائد کےلئے رواداری کا مظاہرہ کیا، مسلم ریاست ہونے کے ناطے صیہونیت کی تبلیغ یا نشان کی نمائش برداشت نہیں کی جاسکتی۔

سینیٹر افنان نے کہاصیہونیت وہ موومنٹ ہے جس نے سرائیل بنایا ، غزہ میں بچوں کو قتل ، خواتین کا ریپ کیا وہ سوچ صرف اسرائیل میں نہیں ،ماننے والے پاکستان میں بھی موجود ہیں ، سوچ پر پابندی لگانے کیلئے پینل کوڈ کو امینڈ کر رہے ہیں، صیہونیت کی تبلیغ ،نشان پرپاکستان میں پابندی لگائی جائے۔

قائمہ کمیٹی نے نیشنل فرانزک ایجنسی کے قیام کا بل بھی منظور کر لیا ،ریپ کیسز پر سزا بڑھانے کے بل پر سب کمیٹی تشکیل دیدی ۔