اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے کہاہے امریکہ سے دیرینہ مراسم ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ہیں،دونوں ممالک پرانے دوست و شراکت دار ، تعلقات میں مزید مضبوطی کے خواہشمند ہےں، صدر ،وزیراعظم نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی پر مبارکباد دی۔
،ترجمان دفتر خارجہ ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہاامریکہ کیساتھ دیرینہ تعلقات ہیں،پاکستان دوسرے ممالک کی سیاست و اندورنی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا،ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی قیاس آرائیاں غلط ،ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی تعلقات کے حامل ہیں، پاکستان کے فارن مشن ،وزارت خارجہ کے درمیان بات چیت سیکریٹ ایکٹ کے تحت ہوتی ہے،چین سے تعلقات پالیسی کا حصہ ہیں، دہائیوں پر مشتمل تعلقات کسی چیز سے متاثر نہیں ہوتے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہاکوپ کانفرنس میں وزیراعظم ، نریندرمودی کی ملاقات کا کوئی امکان نہیں ، شہباز شریف 11نومبر کو الریاض سمٹ میں فلسطین کی آزاد ریاست اور اسرائیلی جار حیت کے خاتمے کامطالبہ کریں گے، قاضی فائر عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کے معاملے پر برطانوی حکومت سے رابطے میں ہیں۔
ترجمان دفتر خا رجہ نے کہاغزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں،فوری فائر بند ی کی جائے، پاکستان مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی ہے، غزہ میں نسل کشی کو فوری بند کرنے کیلئے اقوام عالم اپنا کردار ادا کرے، اسرائیلی نسل کشی کی جنگی جرائم کے تحت تحقیقات ہونی چاہئیں۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہااقوام متحدہ کی غزہ صورتحال پر رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہیں، حملوں سے فوری طبی امداد کے طلبگار فلسطینیوں کو امداد کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے،یاسین ملک کی گرتی صحت پر شدید تحفظات ہیں، حریت رہنما کےخلاف جعلی کیسز بنائے گئے ، بھارتی انتظامیہ سے یاسین ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں،ممتاز زہر ا بلوچ نے کہایاسین ملک کی بھوک ہڑتال پر شدید تشویش ہے، فوری طور پر صحت سہولیات فراہم کی جائیں، قاضی فائر عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کے معاملے پر برطانوی حکومت سے رابطے میں ہیں، ابتدائی معلومات کے بعد حکومت کی جانب سے معاملہ باضابطہ طور پر اٹھایا جائے گا۔
امریکہ سے دیرینہ مراسم عدم مداخلت پر مبنی ،تعلقات میں مضبوطی کے خواہشمند ہیں،پاکستان
















