چینی شہریوں ،منصوبوں کی حفاظت یقینی بنانا ترجیح ہے،محسن نقوی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے چینی شہریوں ،منصوبوں کی حفاظت یقینی بنانا ترجیح ہے ،چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ نے کہامشترکہ کوششوں سے پاک چین دوستی مسلسل پروان چڑھ رہی ہے، عملی تعاون میں جامع پیشرفت ہوئی ۔

محسن نقوی نے چینی سفارت خانے میں چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کی،کراچی میں گارڈ کی فائرنگ سے 2چینی شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس اورتحقیقات میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا ترقی و سیکیورٹی کو مربوط کرنے کے چینی تصور سے پوری طرح متفق ہیں،سی پیک منصوبوں کی سکیورٹی کےلئے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے،کراچی واقعہ میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

چینی سفیر نے کہاچین دو طرفہ سکیورٹی تعاون مزید آگے بڑھانے اور پاکستانی اداروں کی صلاحیتوں میں اضافے کےلئے تیار ہے۔