پشاور: ( ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی 2 دسمبر تک راہداری ضمانت منظور کر لی گئی۔
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور نے عمر ایوب کی راہداری ضمانت درخواستوں پر سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا اسلام آباد اور پنجاب میں عمر ایوب کے خلاف 21 مقدمات درج ہیں، عمر ایوب عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔
بعدازاں پشاور ہائی کورٹ نے 2 دسمبر تک راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔
عمر ایوب کی 2 دسمبر تک راہداری ضمانت منظور
















