اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میںچینی سفارتخانے گئے،سفیر جیانگ زائیڈونگ سے ملاقات کی اور کراچی میں چینی شہریوں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی۔
شہبازشریف نے چینی سفیر سے کہا چینی شہریوں پرحملے کی مذمت کرنے اور زخمیوں کی بیمار پرسی کیلئے ملنے آیا ہوں،ذمہ داروں کو جلد گرفت میں لےکر قرار واقعی سزا دلوائیں گے،واقعہ میں ملوث افراد کو گرفت میں لینے اور قرار واقعی سزا دلوانے کے عمل کی بذات خود نگرانی کر رہا ہوں، زخمی چینی شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دے چکے ، قابل اطمینان بات ہے واقعہ میں زخمی ہونےوالے چینی شہریوں کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہاچین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، چینی شہریوں پر حملہ برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہے، پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی سکیورٹی حکومت کی ترجیح ہے، چینی سفیر نے وزیراعظم کی سفارت خانے آمد پر شکریہ ادا کیا اور امید کا اظہار کیا واقعہ کے ذمہ داروں کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















