کوئٹہ:(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے شہداکے بچوں کی کفالت کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے دہشتگردوں کو تعلیم سے جواب دیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہانوجوانوں کواعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کر رہے ہیں، ذہین طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے سکالرشپ بھی دیئے جا رہے ہیں،بچوں کوتعلیم کی فراہمی پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے،اقتدار میں آتے ہی بےنظیر سکالر شپ کا آغاز کیا،شہدا کے بچوں کی کفالت حکومت بلوچستان کرے گی، بلاتفریق عوام کی خدمت کرنے پر یقین رکھتے ہیں، سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہادہشتگردی کےخلاف جنگ میں جان قربان کرنے والے محسن ہیں، پہلی پہچان پاکستان ہے، میں بلوچستان کی بچیوں کوآکسفورڈ بھیج رہا ہوں یہ خودکش بمبار بنا رہے ہیں،دہشتگردوں کو تعلیم سے جواب دیں گے۔
بلوچستان حکومت شہدا کے بچوں کی کفالت کرے گی،سرفراز بگٹی
















