غذر،گلگت:(مشرق نیوز)وزیر اعظم نے گلگت میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا،غذر میں سیلاب متاثرین کےلئے بوبر ماڈل ویلج کا افتتاح،گھروں کے ملکیتی کاغذات تقسیم کیے گئے۔
شہبازشریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچے، ضلع غذر کے ببر گاوں میں 2022کے سیلاب متاثرین کےلئے تعمیر شدہ گھروں کے افتتاح کی تقریب ہوئی ،گھروں کے ملکیتی کاغذات تقسیم کیے گئے،وزیراعظم کی ہدایت پر 62گھروں کی تعمیر مکمل ہوئی، 110کنال اراضی پر ماڈل ویلج بنایا گیا ، صاف پانی ،سولر سے آراستہ سٹور، کچن، 2باتھ روم اور 2کمروں پر مشتمل خوبصورت گھر بنائے گئے،گلگت بلتستان دورے کے دوران وزیراعظم کو تعمیر شدہ گھروں میں سہولیات کی فراہمی پر بریفنگ بھی دی گئی،شہباز شریف نے ماڈل ویلج کی تھرڈ پارٹی توثیق کے بغیر ادائیگی نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہااگست 2022میں آیا تو ہر طرف تباہی کا منظر تھا، غذر میں سیلاب سے بہت نقصان پہنچا،نئی بستی کی تعمیر سے خوشی کا سماں ہے،متاثرین میں گھروں کے ملکیتی کاغذات تقسیم کرکے بے حد خوشی ہوئی، معیاری گھروں کی تعمیر لائق تحسین ہے،ماڈل ویلیج میں سکول ،ڈسپنسری کی تعمیر فی الفورشروع کی جائے، ڈسپنسری میں جدید سہولیات ہنگامی بنیادوں فراہم کی جائیں۔
دریں اثنا گلگت بلتستان میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا گلگت بلتستان میں میگا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، اپنے نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ٹریننگ دینی چاہئے، سعودی عرب و خلیجی ممالک میں جدید شعبوں میں ہنرمند افرادی قوت کیلئے بے پناہ مواقع موجود ہیں، گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ سے خطہ خوشحال ہو گا۔
مزید برآں گلگت بلتستان کابینہ کے خصوصی اجلاس میںوزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کےلئے 100 میگاواٹ بجلی کی فی الفور فراہمی ،بلتستان یونیورسٹی اور قراقرم یونیورسٹی کے باصلاحیت طلبہ کےلئے میرٹ کی بنیاد پر ایک ارب روپے کے انڈوومنٹ فنڈ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہاگلگت بلتستان، خیبرپختونخوا بشمول سابق فاٹا کے ضم اضلاع و بلوچستان کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود پرتوجہ پوری طرح مرکوز ہے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان نے الگ الگ ملاقاتیں کیں،گلگت بلتستان کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا،گورنر و وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم کو ملک میں حالیہ معاشی استحکام پر خراج تحسین پیش کیا ، دونوں رہنماوں نے گلگت بلتستان میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد و افتتاح پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی گلگت بلتستان کی عوام کی فلاح وبہبود کےلئے ترقیاتی منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل یقینی بنائی جائے گی،وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی وخوشحالی اور فلاح و بہبود کےلئے سرگرم عمل ہے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیر اعظم کو روایتی چوغہ اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا،قبل ازیںوزیر اعلیٰ سیکر ٹریٹ آمد پر وزیر اعظم کو روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے پھول پیش کئے،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،شہبازشریف نے چیف منسٹر سیکرٹریٹ گلگت بلتستان میں یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















