آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ریاض :(مشرق نیوز)سربراہ پاک فوج جنرل سید عاصم منیر نے ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

عرب میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران پاک سعودیہ تعلقات کو فروغ دینے کے مواقع کا جائزہ ،مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان و دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔