ٹیکس میں اضافہ نہ ہوا تو تنخواہ دار طبقے ،صنعتوں پر بوجھ بڑھانا ہوگا،اورنگزیب

کراچی: (بیورورپورٹ)وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہاہے سمت درست ،طویل سفر باقی،ٹیکس میں اضافہ نہ ہوا تو تنخواہ دار طبقے ،صنعتوں پر بوجھ بڑھانا ہوگا،تساہل کی کوئی گنجائش نہیں ،آگے بڑھنے کیلئے معاشی اصلاحات ناگزیر ہیں،ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے کرپشن قابو کریں گے۔

فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے اورنگزیب نے کہا ترسیلات زر میں ا ضافہ،زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہیں،رواں مالی سال کریڈٹ ریٹنگ بی کرانا چاہتے ہیں،مرغی ،دالوں کی قیمتوں میں اضافہ برداشت نہیں کریں گے، یقینی بنائیں گے مڈل مین عوام کو فائدہ پہنچانے میں رکاوٹ نہ بنے،معاملہ اب ای سی سی کے ہر اجلاس میں آئے گا، پرائس کمیٹیز سے کوآرڈینیشن ہو گی۔

وزیر خزانہ نے کہاڈیجیٹائزیشن کے ذریعے انسانی مداخلت کم ، کرپشن قابو کریں گے، صنعتوں کو مراعات بغیر اہداف کے نہیں دیں گے، نجی شعبے کی استعداد بڑھانا ہو گی،معیشت کا ڈی این اے ایکسپورٹ پر مبنی اکانومی کے ذریعے بدلنا ہو گا، آبادی کا بم پھٹ چکا ہے،میکرو اکنامک اعشارئیے بتدریج بہتر ہورہے ہیں، خسارے سرپلس میں تبدیل ہو گئے، پنشن میں اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے، پیغام مل رہا ہے معیشت پر کام جاری رکھیں،معاشی شعبوں سے نکل جانا حکومت کے حق میں بہتر ہے۔