ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ) جے یو آئی (ف) کے سربراہ فضل الرحمن نے کہاآئین کہتا ہے اسلام پاکستان کا مملکتی مذہب ہوگا، پارلیمنٹ اسلام کے منافی قانون سازی نہیں کر سکتی،جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا پاکستان کے آئین کی بنیاد اسلام ہے، آئین کہتا ہے تمام قوانین قرآن و سنت کے تابع ہوں گے، حق حکمرانی عوام کے منتخب لوگوں کو حاصل ہو گا، الیکشن تو ہو جاتے ہیں لیکن نتائج کوئی اور مرتب کرتا ہے، آئین میں عوام کی شراکت داری کو تسلیم کیا گیا، جمہوریت بھی قرآن وسنت کی پابند ہے،ہمارے ادارے جرائم کے ساتھ ہیں ان کو اللہ کا خوف نہیں ہے، صوبوں میں نفرتیں پیدا کی جا رہی ہیں،جے یو آئی کے سربراہ نے کہاجمعیت علمائے اسلام ایک وقفی تنظیم نہیں بلکہ اپنی پشت پر 100 سالہ تاریخ رکھتی ہے، برصغیر کے مسلمانوں کو مقصد زندگی بتایا اور ہم اپنا مقصد اور منزل حاصل کرکے رہیں گے، ملک بناتے وقت طے ہوا تھا 2 سال کے اندر ہندوستان اور پاکستان اپنا آئین بنائیں گے، 56 کا آئین آیا لیکن وہ مکمل نہیں تھا اور بالآخر 73 میں قوم کو آئین دیا اور متفقہ آئین کا ٹائٹل زندہ ہے، پارلیمنٹ کی خودمختاری سے کبھی انکار نہیں کیا گیا، ہماے آئین کی بنیاد اسلام پر ہے یہ ملک سیکولر ملک نہیں ہے، جمہوریت کا مقصد واضح ہے نظام مملکت میں عوام کی مرضی ہوگی اور حق حکمرانی عوام کے منتخب لوگوں کی ہوگی، 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت پارلیمنٹ کو پابند کیا گیا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کا پابند ہوگا، قانون سازی کرنے سے پہلے اسلامی نظریاتی کونسل میں بھیجا جائے، 40 فیصد کی تعداد سے 24 فیصد پر لائی گئی ہے، جمہوریت بھی قرآن وسنت کی پابند ہے،الیکشن تو ہو جاتے ہیں لیکن نتائج کوئی اور مرتب کرتا ہے، کتنی اسمبلیاں آئیں انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کی گرفت مضبوط کی، آج بھی اسٹیبلشمنٹ کو مضبوط کیا جارہا ہے، ایک ماہ کی محنت سے ہم نے ان کو مضبوط نہیں ہونے دیا، ہم 1973 کے بعد سے اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر چلتے آرہے ہیں،فضل الرحمن نے کہا ملک تب مضبوط ہوتا ہے جب ہم تجارت کرتے ہیں، ملک ٹیکسوں سے چلتے ہیں، ہمیں لولی پاپ دیا جاتا ہے کہ ہم دہشت گردی کےخلاف لڑ رہے ہیں، ہمارے ادارے جرائم کےساتھ ہیں ،اللہ کا خوف نہیں ، صوبوں کےخلاف نفرتیں پیدا کی جارہی ہیں، اختلاف کا تصور جاہلیت ہے، وفاق تیسرا ستون ہے، صوبوں کے حقوق آئین کے تابع ہیں، آئین پاکستان کی روح سے صوبوں کے وسائل پر ان کے عوام کا حق ہے، اس کے باوجود ہم ملکی وسائل کے مالک نہیں ہیں، جب ہم بات کرتے ہیں ہمیں غدار کہا جاتا ہے، ریاستی ادارے ہمارے وسائل پر قبضہ کرنے آئے ہیں، سی پیک پر پل کے نیچے مسلح لوگ کھڑے ہیں اوپر فوج کھڑی ہے یہ ہے میرا پاکستان ہے۔
پارلیمنٹ اسلام کے منافی قانون سازی نہیں کر سکتی: فضل الرحمن
















