سعودیہ، دوست ممالک کے تعاون سے پاکستان میں استحکام آیا، وزیراعظم کا فیوچر انوسٹمنٹ اینیشیٹو سے خطاب

ریاض (مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کےلئے سعودی عرب پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر ڈپٹی گورنر ریاض پرنس محمد بن عبدالرحمن نے وزیراعظم کا استقبال ، پاکستانی سفیر احمد فاروق نے شہباز شریف اور وفد کا خیر مقدم کیا،وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو فورم پر دوطرفہ ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کےلئے نیک خواہشات کا اظہار اور ان کی صحت اور تندرستی کےلئے دعا کی،وزیراعظم نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے متعلق معاملات پر حمایت کیلئے محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا،دونوں رہنماوں نے مضبوط پاکستان سعودی اقتصادی شراکت داری کا اعادہ ، تجارت اور اقتصادی تعاون کے دائرہ کار میں جاری دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا، وزیراعظم شہبازشریفنے فیوچر انوسٹمنٹ اینیشیٹو سے خطاب کرتے ہوئے کہاسعودیہ اور دوست ملک کے تعاون سے پاکستان میں معاشی استحکام ممکن ہوا،سعودی ویژن 2030 پاکستان کے کلیدی پالیسی مقاصد سے ہم آہنگ ہے،پاکستان ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن ہے ، عوام کی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے،علم پر مبنی معیشت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، ملکر مشترکہ مستقبل اور ترقی کا سفر طے کرسکتے ہیں، عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کے انعقاد پر سعودی فرما روا اور ولی عہد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،شہباز شریف نے کہا پاکستان حقیقی معنوں میں نوجوانوں کی کثیر تعداد سے مالا مال ہے جو روشن مستقبل کی نوید ہیں، سعودی عرب اور پاکستان کا مقصد ایک ہی ہے، نوجوانوں کو بااختیار بنا کر مستقبل بہتر بنا سکتے ہیں، مستقبل کے حصول کو دیکھتے ہوئے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم، ٹیکنالوجی فراہم کرنا ذمہ داری ہے،ٹیکنالوجی ، مصنوعی ذہانت نے صنعتوں، معیشت، معاشرے میں انقلاب برپاکردیا پاکستان نہ صرف مصنوعی ذہانت کو اپنا رہا ہے بلکہ ہم اس میں مہارت حاصل کرنے کے حوالے سے کام کررہے ہیں اور نوجوانوں کو ٹریننگ فراہم کررہے ہیں، مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے غلط معلومات کے جنگ، موسمیاتی تبدیلی سے تبدیلی لانے کےلئے پرعزم ہیں، تعلیمی اصلاحات اور ہنرمندافرادی قوت کی ترقی پر کام کرکے ٹیکنالوجی سے لیس نسل کو پروان چڑھانے کےلئے پرعزم ہیں، دانش سکولز منصوبے کے ذریعے وسائل سے محروم طلبہ کو معیاری تعلیم دے رہے ہیں، منصوبہ کامیاب پروگرام ہے، تعلیم کے ذریعے ہی انسان اور اقوام ترقی کرسکتی ہیں،صحت انسانی ترقی کی بنیاد ہے، پاکستان میں اس وقت 2 لاکھ 75 ہزار رجسٹرڈ ڈاکٹرز موجود ہیں، پاکستانی نوجوان صحت کے شعبے میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے جدید مسائل کو حل کررہے ہیں، صحت کے شعبے میں بھی پاکستانی اداروں کی نمایاں خدمات ہیں، کوئی بھی ملک آج کے دور میں مسائل کا انفرادی طور پر مقابلہ نہیں کرسکتا اور نہ ہی کوئی ملک کسی دوسرے ملک کی مدد کے بغیر ترقی حاصل نہیں کرسکتا، خوشحالی کی مشترکہ منزل کے لیے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کریں گے، تمام اہداف کا حصول اس وقت تک ممکن نہیں جب تک غزہ میں امن قائم نہیں ہوتا، اس کے بغیر دنیا میں خوشحالی ممکن نہیں ہوگی،غزہ اور فلسطین کے نہتے مسلمان بہن بھائیوں کے حق میں آواز اٹھانے پرپورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔