لاہور (حافظ عثمان رندھاوا) صوبے کی 6 جامعات میں مستقل وائس چانسلرز تعینات، حکومت پنجاب نے منظوری دیدی، محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے وائس چانسلرز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کی جانب 6 جامعات میں تعینات ہونےوالے وائس چانسلرز تعینات کرنے کی منظوری نہیں دی گئی ، حکومت پنجاب نے 105 ایکٹ کے تحت 6 جامعات کی مستقل وائس چانسلرز کی تقرری کردی ، نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا کو وائس چانسلر فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی راولپنڈی لگا دیا گیا ، پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی وائس چانسلر ہونگی، پروفیسر ڈاکٹر کنول امین وائس چانسلر گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی فیصل آباد تعینات کردئیے گئے ، پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کو وائس چانسلر گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی سیالکوٹ لگا دیا گیا، پروفیسر ڈاکٹر رﺅف اعظم وی سی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد جبکہ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم وائس چانسلر گورنمنٹ صادق کالج وومن یونیورسٹی بہاولپور کی وائس چانسلر ہونگی۔
پنجاب کی 6 جامعات میں مستقل وائس چانسلرز تعینات


















