کراچی:(بیورورپورٹ)پی آئی کے ایک اور طیارے میں فنی خرابی،کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 144 نے العین سے رات پونے 2 بجے اسلام آباد کےلئے ٹیک آف کیا، صبح سوا 4 بجے پرواز پاکستانی فضائی حدود میں کوئٹہ کے قریب تھی ائیر بس اے 320 طیارے کے ہائیڈرولک سسٹم میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق طیارے نے بلندی کھونا شروع کردی اور پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی سے چند منٹ میں11ہزار فٹ پر آگئی، پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول کراچی سے رابطہ کرکے ہنگامی صورتحال سے آگاہ کیا اور 11 ہزار فٹ کی نچلی اڑان و کم رفتار سے پرواز کرتے ہوئے طیارے کا رخ کراچی کی طرف کر دیا،پائلٹ نے صبح 4 بجکر 51 منٹ پر ریڈار پر بھی ہنگامی صورتحال کے سگنل دئیے، طیارے نے صبح 5 بج کر 24 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر باحفاطت لینڈ کیا۔
پی آئی کے ایک اور طیارے میں فنی خرابی،کراچی میںہنگامی لینڈنگ



















