اسلام آباد:(بیورورپورٹ) حکومت آئینی ترامیم منظور کرانے کیلئے متحرک،بیرون ملک موجود اراکین کو15 اکتوبر تک ہرصورت وطن واپس پہنچنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق حکومت و اتحادیوں کے 10سے زائد ایم این ایز و سینیٹرز ملک سے باہر ہیں، حکومتی اراکین کو پارلیمانی رہنماوں نے واپس پہنچنے کی ہدایت دی ،ن لیگ کے طارق فضل چودھری ، پیپلزپارٹی کے سینیٹررانا محمود الحسن ، بی اے پی کے دنیش کمار ،ق لیگ کے حسین الٰہی اور سینیٹر عبدالقادر ملک سے باہر ہیں۔
بیرون ملک موجود حکومتی اراکین اسمبلی کو واپسی کاہدایت نامہ
















