کراچی(بیورو رپورٹ) اوورسیز نے 3 ماہ میں آئی ایم ایف ڈیل سے زائد رقم بھیج دی،رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 8.8ارب ڈالر وطن بھیج کرتمام ریکارڈ توڑ دئیے۔
ماہانہ و سہ ماہی ڈیٹا کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے صرف 3ماہ میں آئی ایم ایف ڈیل سے زیادہ ڈالرز وطن بھیجے،ستمبر 2024میں کسی ایک ماہ میں سب سے زیادہ 2.85ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں،ورکرز ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر 29اور سالانہ بنیاد پر 39فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔
اوورسیز نے3ماہ میں آئی ایم ایف ڈیل سے زائد رقم بھیج دی
















