گنڈاپورحراست میں نہیں، کے پی ہاؤس سے بھاگنے کی ویڈیو موجود ہے: وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو کسی ادارے نے گرفتار نہیں کیا، کے پی ہاؤس سے بھاگنے کی ویڈیو موجود ہے۔

مظاہرین کے تشدد سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا اہلکار نے جام شہادت نوش کیا، قتل میں ملوث کوئی بھی نہیں بچے گا۔

محسن نقوی نے کہا وزیراعلیٰ کے پی حراست میں نہیں، کے پی ہاؤس سے بھاگ گئے تھے، 2،3 چھاپے مارے، شک تھا موجود ہوں گے لیکن وہ وہاں نہیں تھے، علم نہیں علی امین کے پی پہنچ گئے یا نہیں، کے پی ہاؤس سے علی بھاگنے کی فوٹیج موجود ہے۔