سیالکوٹ:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے پی ٹی آئی مسلح تنظیم ،افغانستان سے منتقل کی گئی، مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاپی ٹی آئی 10سال بعد وہی سازش کررہی ہے جو 2014 میں چینی صدر شی جن پنگ کی آمد کے موقع پر کی ،فتنہ الخوارج کے مسلح جتھے پی ٹی آئی کےساتھ آئے ،افغانستان سے امداد لی گئی، افغان باشندے بھی جتھے کا حصہ ہیں،شنگھائی تعاون تنظیم کے بعد احتجاج کرلیں لیکن مقصد ہی کانفرنس کو سبوتاژ کرنا ہے تاہم پنجاب اور اسلام آباد پولیس صبر کا مظاہرہ کررہی ہے،بانی پی ٹی آئی کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ،بھارتی وزیرخارجہ کو پی ٹی آئی والوں نے کس بنیاد پر دعوت دی، دیگر لوگوں کو دعوت کیوں نہیں دی گئی، صرف جے شنکر کو کیوں بلایا گیا۔
وزیر دفاع نے کہا پہلے کبھی کسی نے اپنی پاکستانیت کو مشکوک نہیں کیا، یہ واحد جماعت ہے جو اپنی پاکستانیت کو مشکوک کررہی ہے، ایک صوبے کا وزیراعلیٰ دوسرے صوبے پر مسلح حملہ کررہا ہے جس کےلئے علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل استعمال کررہے ہیں، عالمی سطح پر مو¿ثر کردار اور مقام کیلئے پاکستان نے اہم کاوشیں کیںجبکہ اسلام آباد پر حملے کو پاکستان پر حملہ تصور کیا جائے گا، ٹی ٹی پی پی ٹی آئی کی ذیلی تنظیم ہے جسے افغانستان سے منتقل کیا گیا ،کرنل سمیت 6 جوان شہید ہوئے، ٹی ٹی پی کے سارے دہشت گرد مارے گئے، پی ٹی آئی کے کسی لیڈر کی زبان سے شہداءسے متعلق کوئی بیان نہیں آیا۔
خواجہ آصف نے کہا ایکسچینج ریٹ بہتر ہوا، پٹرول سستا ہوا، بجلی کو سستا کرنے کے قریب ہیں، ان کو پتہ ہے مہنگائی کم ہو گئی تو ان کا والی وارث کوئی نہیں رہے گا، یہ سب کچھ آپ کے سامنے ہو رہا ہے،پی ٹی آئی کی دو شناخت ہیں، ایک طالبان اور دوسری بھارت، ایک بیان بتا دیں ان کا فلسطین سے متعلق ہو، وزیر اعظم نے یو این میں فلسطین سے متعلق آواز اٹھائی، اس پر بہت پذیرائی ملی، کچھ بھی کر لیں اسلام آباد پر حملہ آور نہیں ہونے دیں گے۔
لاہور میں جیب تراشی کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ
حکومت پاکستان برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کا حل اوّلین ترجیح ہے :ہائی کمشنر
سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال سے صحافت معتبر اور توانا آواز سے محروم ہوگئی: عظمیٰ بخاری
میٹروپولیٹن کارپوریشن میں افسران کی من مانیاں، اپنے کیڈر ہی بدل ڈالے
کرائم میں مسلسل کمی پولیس کی محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے: آئی جی پنجاب
دیر سے کھانے اور سونے والے افراد میں میٹابولک بیماریوں کا خطرہ
پشاور: متنی میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
مسلسل خراب پرفارمنس، صائم ایوب کا کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ
ایشوریا رائے کو سلمان خان سے بچانے کیلئے باڈی گارڈ رکھا گیا تھا، انکشاف
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس اور ایران کا سرکاری دورہ کریں گے
















